بڑی مچھلی کے پیٹ سے اگر چھوٹی مچھکی نکلے تو کھانے کا حکم
ایک بڑی مچھلی نے بہت ساری چھوٹی چھوٹی مچھلیاں کھالیں، اس کے بعد اس بڑى کے پیٹ کو چاک کر کے وہ تمام چھوٹی مچھلیاں نکال لیں، اس بڑی مچھلی کے پیٹ سے جو مچھلی نکلی ہیں اگر وہ زندہ ہیں تو ان کا کیا حکم ہے؟ اگر مردہ نکلی ہیں تو ان کا کیا حکم ہے؟ الجواب حامداًومصلیاً *جو مچھلی خودبخود موت سے مرکرپانی کی سطح پرآجا ئے وہ طافی ہے ،جس کا کھانا ممنوع ہے ،اگرمچھلی پانی کی قلت یاگرمی یاسردی یادوایااورکسی آفت سے مرجائے اس کا کھانا ممنوع نہیں،* ’’ولایحل حیوان مائی الاالسمک غیر الطافی علی وجہ الماء الذی مات حتف انفہ وہو مابطنہ من فوق فلوظہرہ من فوق فلیس بطاف فیؤکل کمایؤکل مافی بطن ومامات بحرالماء اوبردہ اوبربطہ فیہ اوالقاء شئی فموتہ بآفۃ،درمختارج۵؍ ص۱۹۵؍ ۔ فقط واللہ سبحانہ تعالیٰ اعلم حررہ العبد محمودغفرلہٗ دارالعلوم دیوبند ۲۴؍۷؍۹۴ھ اس فتوے کی روشنی میں مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی مچھلیاں خواہ مری ہوں یا زندہ ان مچھلیوں کا کھانا جائز ہوگا آفت سے مرنے والی مچھلی حلال ہے بشرطیکہ اس کا استحالہ نہ ہوا ہو یہ بھی آفتوں میں سے ہے بڑی مچھلی چھوٹی مچھلیوں کو نگل جائے جواب از حضرت ...